طویل بیماری کے بعد بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا انتقال ہو گیا۔ وہ 70 سال
کے تھے۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کی کابینہ میں وزیر بھی تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں
سے ممبئی کے ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ان
کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں وہ کافی
کمزور اور بیمار نظر آ رہے
تھے۔
ونود کھنہ نے بطور ولن فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔
حالانکہ ایک وقت انہوں نے اوشو سے متاثر ہوکر ریٹائرمنٹ بھی لے لیا تھا۔
بعد میں انہوں نے پھر واپسی کی۔ ونود کھنہ چار بار پنجاب میں گروداس پورسے
رکن پارلیمنٹ رہے۔